Islamabad (Jan 12, 2016): In response of concerns being shown by CM KPK Pervez Khattak on China-Pakistan Economic Corridor for keeping him dark regarding the CPEC project, Federal Minister for Planning & Development Ahsan Iqbal has revealed an official letter written by the provincial Planning & Development Department of KPK Government for participation in the high-level meeting between the governments of China and Pakistan.
Talking on a private television channel, Ahsan Iqbal presented the letter copy dated November 4th, 2015 in which KPK Government has nominated the provincial Parliamentary Secretary along with Chief Economist, and Chief Economic Analysis to represent the KPK government during the 5th JCC meeting between the governments of both countries, held at Karachi, on November last year.
A number of analysts on national level are terming the allegations by CM KPK as a political move to politicize the national project.
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے اعتراضات ، وفاقی وزیر احسن اقبال حکومتِ خیبرپختونخواہ کا جوابی خط منظر عام پر لے آئے
اسلام آباد (12جنوری2016ء): وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے وفاقی حکومت پرپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لاعلم رکھنے کے اعتراضات کے جواب میں وفاقی وزیربرائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے تحریرکردہ سرکاری خط منظرعام پر لے آئے ہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستان اور چین کی حکومتوں کے مابین کراچی میں منعقدہ حالیہ اعلیٰ سطعی اجلاس میں صوبائی حکومت کو باضابطہ طور پر دعوت دی گئی تھی لیکن حکومت خیبرپختونخواہ نے پارلیمانی سیکرٹری کو شرکت کیلئے بھیج دیا،اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں وفاقی وزیر نے حکومت خیبرپختونخواہ کے پلاننگ اینڈ ڈولیپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا4نومبر2015 ء کا جوابی خط بھی دکھادیاجس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام کے مابین اجلا س میں نمائندگی کیلئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری، چیف اکنامسٹ اور چیف اکنامک انالائسز کو نامزد کیا گیا تھا،قومی سطع کے مبصرین کا کہنا ہے کہ ان چشم کشا حقائق کے سامنے آجانے سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے اعتراضات کے پس پردہ مقاصد میں قومی منصوبے کو سیاست کی نذر کرنا لگتا ہے ۔